عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 10557
ریشم کا کیڑا پاک ہے یا ناپاک؟ (۲)وہ کیڑا جو نافہ کے اندر رہتا ہے اور وہ کیڑے جو نافہ کے اوپر پھرتے رہتے ہیں اور یہ چھوٹے ہوتے ہیں اس میں ذرا خون ہوتا ہے اور کچھ میں صرف غلاظت ہوتی ہے اور ریشم پاک ہے یا ناپاک؟
ریشم کا کیڑا پاک ہے یا ناپاک؟ (۲)وہ کیڑا جو نافہ کے اندر رہتا ہے اور وہ کیڑے جو نافہ کے اوپر پھرتے رہتے ہیں اور یہ چھوٹے ہوتے ہیں اس میں ذرا خون ہوتا ہے اور کچھ میں صرف غلاظت ہوتی ہے اور ریشم پاک ہے یا ناپاک؟
جواب نمبر: 1055730-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 378=378/م
(۱) (۲) ریشم کا کپڑا پاک ہے ارو ریشم بھی پاک ہے، اور اس میں بہت معمولی مقدار میں جو خون وغیرہ ہوتا ہے وہ قابل عفو ہے۔ در مختار میں ہے: وفي الوھبانیة: دود القز وماوٴہ وبزرہ وخروٴہ طاھر کدودة متولدة من نجاسة․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے پاس ایک سلیپنگ بیگ ہے جس میں سوتا ہوں اور کبھی کبھی احتلام بھی ہوجاتا ہے جس کی ناپاکی بیگ میں بھی لگ جاتی ہے۔ کیا میں جماعت میں ایسا بیگ لے کر جاسکتا ہوں یا پھر مجھے اسے پورا دھونا پڑے گا؟
3332 مناظراستنجا کرنے میں کتنی مرتبہ دھوئے
3260 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کوپیشاب کے بعد قطرے آنے کی بیماری ہو اور ایسا شخص استنجا کے بعد عضو مخصوص پر ٹیشو پیپر لپیٹ لے،اس کے بعد جب وہ ٹیشوپیپر نکالیجب نماز پڑھنی ہو، تو کیا دوبارہ عضو مخصوص کودھونا لازم ہوگا یا نہیں؟ کیوں کہ وہ پہلے ہی استنجاء کرچکا ہے۔ اورکیا بغیر دھوئے وضو کرکے نماز ادا کرسکتا ہے؟ نیز کیا امامت بھی کرا سکتاہے؟کیوں کہ ٹیشو پیپر نکال کر دھونے کے بعد ایسا گمان ہوتاہے کہ جیسے پھر ایک یا دو قطرے آرہے ہیں، جب کہ بغیر دھوئے ایسا نہیں ہوتا۔
2346 مناظراحتلام کے بعد بستر پر لگی منی کو پاک کرنے کا مسئلہ
5884 مناظرمیں
سوڈان میں نوکری کررہا ہوں اور کپڑے دھوبی سے دھلوانے پڑتے ہیں جس میں دل میں شک
رہتا ہے کہ کسی کے ناپاک کپڑوں کے ساتھ کہیں مشین میں نہ دھو دیتا ہو۔نوکری بھی ایسی
ہے کہ خود کپڑے دھونے کا کم وقت ملتا ہے۔میں کیا کروں؟ برائے کرم اس پر روشنی ڈالیں۔
مجھے
بغیر کسی جنسی خواہش کے قطرے آنے کی شکایت ہے جس کی وجہ سے میں نماز نہیں پڑھ
سکتاہوں۔میں نے اس پریشانی کایہ حل نکالا ہے کہ میں اپنے مخصوص حصہ کو ڈھانکنے کے
لیے ٹیشو پیڈ کا استعمال کرتاہوں۔ہر وضو سے پہلے اور نماز کے وضو سے پہلے میں اس
پر نیا ٹیشو پیپر لگادیتاہوں۔میرا سوال یہ ہے کہ (۱)اس طبی بیماری کی وجہ سے
کیا میں نماز ادا کرنے کے لیے ایسا کرسکتا ہوں؟ (۲)کیا مجھ کو وضو کرنے سے
پہلے استنجا (اپنے عضو مخصوص کو پانی سے صاف کرنے کی ) ضرورت ہے؟