• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 166334

    عنوان: کیا نا محرم کو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: کیا نا محرم کو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟جیسے فیس بک وغیرہ پہ مختلف قسم کی تصویریں اور ویڈیوز آتی ہیں جن میں نامحرم عورتیں ہوں ان کو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 277-193/B=2/1440

    کسی نامحرم عورت کو دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ پیشاب اور پاخانہ کے مقام سے کچھ نکلے تو اس سے وضو ٹوٹتا ہے یا کہیں بدن سے خون وغیرہ نکل کر بہہ جائے تو اس سے وضو ٹوٹتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند