• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 31205

    عنوان: جب میں الگ سے چھوٹا پیشا ب کرتاہوں تو کچھ دیر کے بعد پیشاب کا ایک قطرہ نکل جاتاہے کبھی سجدہ میں ، کبھی رکوع میں اور کبھی وضو کرتے وقت تو اس کا کیا کیا جائے

    سوال: جب میں الگ سے چھوٹا پیشا ب کرتاہوں تو کچھ دیر کے بعد پیشاب کا ایک قطرہ نکل جاتاہے کبھی سجدہ میں ، کبھی رکوع میں اور کبھی وضو کرتے وقت تو اس کا کیا کیا جائے ؟ بس صرف ایک آدھا قطرہ ہوتاہے، میں نماز پڑھ رہا ہوں تو کپڑے پر لگ جاتاہے، میں کتنی دیرتک بھی بیٹھا رہوں کوئی قطرہ نہیں نکلتاہے ، کھڑے ہونے پر بھی پیشاب کا قطرہ نہیں نکلتاہے۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 31205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 511=444-4/1432 پیشاب کرنے کے بعد کچھ دیر کے بعد یا رکوع میں یا سجدہ میں ایک آدھ قطرہ نکل آیا تو دوبارہ عضو مخصوص کو اور کپڑے کو دھوکر وضو کر کے نماز پڑھنی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند