عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 3985
کسی نے وضو کرکے فرض نماز باجماعت اداکی اور وضو ٹوٹ گیا، پھر وضو کیا اور سنت اداکی پھر وضو ٹوٹ گیا، پھر وضو کیا اور نفل پڑھی پھر وضو ٹوٹ گیا، پھر وضو کیا اور قرآن پڑھا پھر وضو ٹوٹ گیا، ایسی صورت میں کیا ہر بار سنت وضو کرنا پڑے گا یا صرف فرض وضو کر لینا ہوگا؟
کسی نے وضو کرکے فرض نماز باجماعت اداکی اور وضو ٹوٹ گیا، پھر وضو کیا اور سنت اداکی پھر وضو ٹوٹ گیا، پھر وضو کیا اور نفل پڑھی پھر وضو ٹوٹ گیا، پھر وضو کیا اور قرآن پڑھا پھر وضو ٹوٹ گیا، ایسی صورت میں کیا ہر بار سنت وضو کرنا پڑے گا یا صرف فرض وضو کر لینا ہوگا؟
جواب نمبر: 398530-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 852/ ھ= 642/ ھ
ہرمرتبہ سنت کے مطابق وضو کرے، اگر صرف وضو کے فرض فرض کی ادائیگی پر اکتفاء کرلیا اور اس سے جو عبادت کرنی تھی کرلی تو وہ عبادت ادا ہوگئی، مگر کامل وضو کرنے کا جو ثواب ملتا وہ نہیں ملے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
بواسیری مسوں کی تری کپڑوں کو لگ جائے تو کا کیا حکم ہے؟
4550 مناظرغسل كے دوران نكلنے والے مادے اور غسل كے احكام
4945 مناظرایک
شخص اپنی بیوی سے صحبت کرتا ہے اور اندر فارغ نہیں ہوتا عزل کرتا ہے اس وقت تو دونوں
پر غسل واجب ہے۔ لیکن اس کی بیوی کو اگر صحبت کی تھی تو دن تک گاڑھا پانی تھوڑا
تھوڑا آتا رہتا ہے یا اچانک رات سونے سے پہلے ہی گاڑھا پانی آجاتاہے (جب کہ عزل
کیا ہے اندر فارغ نہیں ہوا) اور اس کی بیوی لیکوریا کی مریض بھی ہے تو دن یا رات
کو بغیر شہوت کے گاڑھاپانی آنے سے یا بار بارآنے سے غسل واجب ہوگا؟ مہربانی فرماکر
جواب جلدی عنایت فرماویں کیوں کہ پاکی ناپاکی کا مسئلہ ہے۔
مفتی
صاحب میرا سوال طہارت کے بارے میں ہے۔ گزشتہ رات پہلے روزہ کے بعد میں بہت زیادہ
گرمی محسوس کررہا تھا، جب میں سحری کے لیے بیدار ہوا تو مجھ کو اپنی چڈی میں تری
کا احساس ہوا میں نے سوچا کہ یہ منی ہوگی،اس لیے میں نے سحری سے پہلے غسل کیا اور
فجر کی نماز ادا کی۔ اشراق کی نماز کے بعد دوبارہ سو گیا۔ دوبارہ جب میں بیدار
ہواتو وہی چیز پیش آئی، لیکن میں نے غسل نہیں کیا کیوں کہ ایک فیملی میں ہونے کے
ناطے ایک دن میں روزہ رکھنے کی حالت میں غسل کرنا بالکل حیران کن ہوتا۔ میں نے
کہیں پڑھا ہے کہ اگر چپکنے والا یا بہت زیادہ گیلا نہیں ہے تو ہم صرف اس حصہ کودھو
سکتے ہیں اور وضو کرلینا کافی ہے۔اس لیے میں نے وہی کیا۔ برائے کرم میری رہنمائی
فرماویں کہ کیا میں نے درست کیا یا مجھ کو غسل کرنا چاہیے تھا؟ چونکہ میں نے غسل
نہیں کیا تو اگر میں نے غلط کیا اورمیں روزہ سے تھا تو کیا مجھ کو روزہ کو دہرانا
ہوگا؟