• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 602925

    عنوان:

    ناک میں پانی کس طرح پہنچائے؟ منھ بھر کر کلی کس طرح ہو؟

    سوال:

    کس طرح معلوم کریں کہ ناک کی نرم ہڈی تک پانی پہنچ چکا ہے اور کلی منہ بھر ہو چکی ہے میں بار بار یہ عمل کو دوران غسل دہراتا ہوں پھر بھی اطمینان نہیں ہوتا شک باقی ہی رہتا ہے اور اگر بے اطمینانی کی صورت میں ناک میں پانی چڑھا کر انگلی گیلی کر کے ناک میں کرلی جائے تو کیا کافی ہوگا؟

    جواب نمبر: 602925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:556-434/sn=7/1442

     چلو سے پانی لے کر ناک سے ذرا سا کھینچیں گے، یا ہاتھ سے اوپر کی طرف جھٹکا دیں گے تو پانی ناک کی نرم ہڈی تک پہنچ جائے گا، اسی طرح اگر ناک میں پانی چڑھاکر انگلی کی حرکت سے پانی کو منتشر کردیں گے تب بھی پانی پہنچ جائے گا۔ (ب) منھ میں کچھ زیادہ مقدار میں پانی لے کر ذرا سا گھما کر باہر کردیں گے توپانی پورے منھ میں پہنچ جائے گا، ، بہرحال یہ دونوں کوئی مشکل کام نہیں ہیں، آپ مذکورہ بالا طریقے پر عمل کرتے رہیں، شک ووسوسہ کی طرف دھیان نہ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند