• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 66757

    عنوان: بیٹھنے والا کوئی بیت الخلاء نہیں ہے، اس لیے میں پیشاب کرنے کے لیے انگریزی طرز کا بیت الخلاء استعمال کرتاہوں

    سوال: میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کررہاہوں، یہاں بیٹھنے والا کوئی بیت الخلاء نہیں ہے، اس لیے میں پیشاب کرنے کے لیے انگریزی طرز کا بیت الخلاء استعمال کرتاہوں اور کھڑے ہو کر پیشاب کرتاہوں پیپر سے یا پانی سے ، لیکن کبھی کبھار کچھ قطرے پینٹ پر گر جاتے ہیں تو کیا اس حالت میں نماز پڑھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 66757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1162-1167/N=11/1437

    انسان کا پیشاب نجاست غلیظہ ہے؛ اس لیے اگر وہ کپڑے یا جسم میں پھیلاوٴ میں ہتھیلی کی گہرائی والے حصے (سائز میں ایک روپے ) سے زائد ہو تو اس کے ساتھ نماز نہیں ہوسکتی، اسے دھوکر یا کوئی دوسرا پاک کپڑا پہن کر نماز پڑھنا ضروری ہوگا، اور اگر اس کی مجموعی مقدار پھیلاوٴ میں ایک روپے کے برابر یا اس سے کم ہو تو وہ معاف ہے، یعنی: اس کے ساتھ نماز ہوجائے گی، البتہ کراہت کے ساتھ ؛ کیوں کہ ایک روپے کے برابر یا اس سے کم مقدار ناپاکی کے ساتھ نماز پڑھنا بھی اچھا نہیں؛ اس لیے اس صورت میں بھی ناپاکی دور کرنے کے بعد یا کوئی دوسرا پاک کپڑا پہن کر ہی نماز پڑھنی چاہئے، وعفا الشارع عن ……عرض مقعر الکف، وھو داخل مفاصل أصابع الید في رقیق من مغلظة کعذرة آدمي ، وکذا کل ما خرج منہ موجبا لوضوء أو غسل مغلظ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھارة، باب الأنجاس ۱: ۵۲۰ - ۵۲۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ، والأقرب أن غسل الدرھم وما دونہ مستحب مع العلم بہ والقدرة علی غسلہ فترکہ حینئذ خلاف الأولی ، نعم الدرھم غسلہ آکد فترکہ أشد کراھة کما یستفاد من غیرما کتاب من مشاھیر کتب المذھب الخ (رد المحتار ۱: ۵۲۰، ۵۲۱) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند