• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 50579

    عنوان: اگر استنجاء کے بعد مجھے دو یا تین قطرے پیشاب کے نکلتے ہیں تو ایسی صورت میں کیا غسل کرنا ضروری ہوتاہے یا نہیں؟

    سوال: مجھے یہ مسئلہ جاننا تھا کہ اگر استنجاء کے بعد مجھے دو یا تین قطرے پیشاب کے نکلتے ہیں تو ایسی صورت میں کیا غسل کرنا ضروری ہوتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 50579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 274-233/D=3/1435-U نہیں ، غسل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر پیشاب کے قطرے ہوں یا ودی کے (جو کہ لیس دار ہوتا ہے) بس عضو کو دھولینا کافی ہے، غسل منی کے نکلنے سے واجب ہوتا ہے،منی شہوت کے ساتھ اُچھل کر نکلتی ہے، اور اس کے نکلنے سے شہوت پست ہوجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند