• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 56346

    عنوان: اگر بیوی کے ساتھ فون پر پیار محبت کی باتیں کرتے ہوئے اگر عضو تناسل سے قطروں کا اخراج ہو جائے تو کیا غسل واجب ہو

    سوال: اگر بیوی کے ساتھ فون پر پیار محبت کی باتیں کرتے ہوئے اگر عضو تناسل سے قطروں کا اخراج ہو جائے تو کیا غسل واجب ہو جاتا ہے یا نہیں؟ جبکے منی کا اخراج نا ہو جس طرح ہمبستری میں ہوتا ہے ۔ براہ مہربانی قران و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرماہئیں۔

    جواب نمبر: 56346

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 24-37/L=1/1436-U اگر وہ قطرات منی کے نہ ہوں جو گاڑھے ہوتے ہیں اور جست کے ساتھ نکلتے ہیں تو وہ مذی ہے اس کے خروج سے غسل واجب نہیں ہوتا، وضو ٹوٹ جاتا ہے، نیز یہ ناپاک ہے اگر کپڑے یا بدن پر لگ جائے تو اس کو دھولیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند