• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 25014

    عنوان: مفتی صاحب میں نے ایک کام شروع کیا تھا اب چھوڑ دیا وجہ یہ تھی کہ میرا کام صفائی اور برتن دھونا تھا۔ وھان ایکھ بھت بڑے جگہ زمین پر برتن دھوتے تھے جس میں ٹایلیں لگی تھیں اور وہ زمیں تقریباً زیادو وقت تر رھتی تھی لوگ جوتوں سمیت وھان پھرتے اور میں بھی پھرتا اب لوگ اسی جوتون کے ساتھ پیشاب کرنے بیت الخلاء بھی جاتے اور پر وھان بھی آتے اور چونکہ میرا کام بیت الخلاء کی صفائی بھی تھی تو بعض اوقات مجھ کو وھان پر زمین پر پیشاب کے قترے نظر آتے، اب اسی زمین سے برتن بھی لگ رھے ھیں ،صفائی کی کپڑے اور وہ فوم جس سے برتن دھوتے ھیں وہ بھی زمیں پر لگ رھی ھے وغیرہ کیا ایسے برتنوں کی صفائی صحیح ھے، کبھی پھر ان برتنوں پر اسی زمیں میں ایک مرتبہ پانی ڈال کر پانی پھینکا جاتا اور کبھی ایک بھت بڑے سنک میں جھان پانی بھرا ھوتھا ڈال کر نکالا جاتا، کیا برتن صاف ھوگیے یا نھیں ، اگر میں اس طرھ برتنوں کی صفائی کروں تو کیا صحیح ھے اور گناھ تو نھیں ھوگا اور کیا میری کمائی حلال ھوگی اور کیا جب لوگ اس برتنوں میں کھانا کھائینگے وہ کھا نا صحیح ھے یا حرام ھے?اور اسی زمیں سے میرےکپڑے تر ھوجاتے ھیں کیا اس سے نماز پڑھنا درست ھے? جوتے، یا چپل اگر ان کے تل گندہ ھوجائے پیشاب کے قتروں سے خصوصاً تو ان کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ھے?

    سوال: مفتی صاحب میں نے ایک کام شروع کیا تھا اب چھوڑ دیا وجہ یہ تھی کہ میرا کام صفائی اور برتن دھونا تھا۔ وھان ایکھ بھت بڑے جگہ زمین پر برتن دھوتے تھے جس میں ٹایلیں لگی تھیں اور وہ زمیں تقریباً زیادو وقت تر رھتی تھی لوگ جوتوں سمیت وھان پھرتے اور میں بھی پھرتا اب لوگ اسی جوتون کے ساتھ پیشاب کرنے بیت الخلاء بھی جاتے اور پر وھان بھی آتے اور چونکہ میرا کام بیت الخلاء کی صفائی بھی تھی تو بعض اوقات مجھ کو وھان پر زمین پر پیشاب کے قترے نظر آتے، اب اسی زمین سے برتن بھی لگ رھے ھیں ،صفائی کی کپڑے اور وہ فوم جس سے برتن دھوتے ھیں وہ بھی زمیں پر لگ رھی ھے وغیرہ کیا ایسے برتنوں کی صفائی صحیح ھے، کبھی پھر ان برتنوں پر اسی زمیں میں ایک مرتبہ پانی ڈال کر پانی پھینکا جاتا اور کبھی ایک بھت بڑے سنک میں جھان پانی بھرا ھوتھا ڈال کر نکالا جاتا، کیا برتن صاف ھوگیے یا نھیں ، اگر میں اس طرھ برتنوں کی صفائی کروں تو کیا صحیح ھے اور گناھ تو نھیں ھوگا اور کیا میری کمائی حلال ھوگی اور کیا جب لوگ اس برتنوں میں کھانا کھائینگے وہ کھا نا صحیح ھے یا حرام ھے?اور اسی زمیں سے میرےکپڑے تر ھوجاتے ھیں کیا اس سے نماز پڑھنا درست ھے? جوتے، یا چپل اگر ان کے تل گندہ ھوجائے پیشاب کے قتروں سے خصوصاً تو ان کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ھے?

    جواب نمبر: 25014

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1348d=290k-10/1431

    زمین پر پیشاب کے قطرے یا جوتوں کی گندگی لگنے کا شبہ ہو تو پہلے زمین دھولیں پھر وہاں برتن دھوئیں۔ فوم جس سے برتن دھویا جاتا ہے اسے زمین پر بڑا نہ رہنے دیں بلکہ اٹھاکر اونچی جگہ رکھ دیں، ایسا نہ کرنا نظافت کے خلاف ہے۔
    (۲) اگر برتن نجس وناپاک نہیں ہیں صرف جھوٹے ہیں اور ایک مرتبہ دھونے سے صاف معلوم ہورہے ہیں تو انہیں صاف سمجھئے البتہ نظافت یہ ہے کہ صفائی کا اطمینان حاصل کرلیجیے۔ اسی طرح بڑے سنک (ٹب) میں برتن نکال لینے سے بھی صفائی حاصل ہوجاتی ہے ،بشرطیکہ ٹب کا پانی پاک صاف ہو اور برتنوں کو بار بار ڈالنے سے بہت میلا اور گندا نہ ہوگیا ہو لیکن نظافت کا تقاضا یہ ہے کہ اسے ایک مرتبہ الگ سے بھی دھولیا جائے۔
    (۳) برتنوں کو نجاست سے دور رکھنے کی کوشش کریں یہ ضروری ہے اور نظافت کے تقاضہ سے ایک ایک مرتبہ الگ سے بھی برتنوں کو دھولیا کریں پھر اس برتن میں کھانا کھانا بالکل صحیح ہوگا اور آمدنی حال وطیب ہوگی۔
    (۴) احتیاطاً کپڑے کے اس قدر حصے کو ایک مرتبہ پانی سے دھوکر نچوڑلیا کریں پھر بلا تردد نماز درست ہوجائے گی۔
    (۵) دھونے سے پاک ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند