عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 176726
جواب نمبر: 17672601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:515-455/N=7/1441
ناپاک کپڑا دھوتے ہوئے اگر اُس کی ناپاک چھینٹیں، پہنے ہوئے کپڑے پر یا بدن پر لگ جائیں تو کپڑے یا بدن کا وہ حصہ ناپاک ہوجائے گا ؛ البتہ اگر دوسری مرتبہ یا تیسری مرتبہ کی چھینٹیں لگیں تو پہلی صورت میں پاکی کے لیے صرف ۲/ مرتبہ اور دوسری صورت میں صرف ایک مرتبہ دھونا کافی ہوگا۔
قال في الإمداد: والمیاہ الثلاثة متفاوتة في النجاسة، فالأولی یطھر ما أصابتہ بالغسل ثلاثاً والثانیة بثنتین والثالثة بواحدة الخ (رد المحتار، کتاب الطھارة، باب الأنجاس، ۱: ۵۴۲، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۲: ۴۰۴، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا غسل کرنے کے بعد نماز پڑھنے کی اجازت ہے یا ہمیں نماز پڑھنے کے لیے وضو کرنا ہوگا؟
5137 مناظرکیا اسلام میں کنٹکٹ لینس(انکھ کا اندرونی چشمہ) لگانے کی اجازت ہے؟ (۲)لینس سے متعلق شرعی احکام جیسے وضو یا دیگر احتیاطی تدابیر کی طرف رہ نمائی فرمائیں، مثلاً اس کو وضو سے پہلے اتارنا پڑے گا یا نہیں؟ (۳) دو طرح کے کنٹکٹ لینس ہوتے ہیں ایک نگاہ کو بڑھانے کے لیے ہوتا ہے۔ اور دوسرا آنکھ کے کلر کو تبدیل کرنے کے لیے، جو کہ دکھاوا کے لیے ہوتا ہے، کیا اس کی اجازت ہے؟
5542 مناظرمیرا ایک دوست ہے جو کہتاہے کہ کسی مولانا نے اسے بتایا کہ اگر ہم نے نہاتے وقت وضو کرلیا او رجوتے پہن لیے تو دوبارہ وضو کرنے کی صورت میں (دن بھر میں کبھی بھی) اگر ہم نے جوتا نہیں اتارا تو پورا وضو کرکے پیروں کا مسح کرنے کے لیے اگر ہاتھ گیلا کرکے جوتے پر پھیر دیا تو وضو ہوجاتا ہے۔ کیا یہ درست ہے؟ برائے کرم صحیح جواب بتادیجئے۔
3785 مناظرمیری پریشانی یہ ہے کہ جب بھی میں کھانا وغیرہ کھاتا ہوں تو مجھے گیس کی پریشانی شروع ہوجاتی ہے۔ آج کل رمضان میں افطار کے بعد نماز اور ہر کھانے کے فوراً بعد تراویح پڑھنی ہوتی ہے جس کی وجہ سے میں بہت مشکل کا شکار ہوں۔ کیوں کہ وضو کرتا ہوں اورنماز عشاء کے لیے کھڑا ہوتا ہوں تو گیس شروع ہوجاتی ہے اگر بڑی مشکل سے روک لوں تو نماز کے بعد پھر وضو کروں اور پھر تراویح میں یہی پریشانی ہوتی ہے ۔ اکثر تین سے چار بار ایساہوتا ہے کہ گیس نکل رہی ہے یا نکل جائے گی اس لیے نماز میں بس گیس کو قابو میں کرنے میں ہی دماغ رہتا ہے اور بڑی مشکل ہوتی ہے۔ کیوں کہ تراویح میں بار بار وضو کرنا اور پڑھنا بڑا مشکل ہے۔ خاص طور پر جب میں وضو کرتا ہوں اور نماز کی تیار ی کرتا ہوں تو یہ پریشانی اکثر جمعہ کی نماز اور اور نمازوں میں بھی ہوتی ہے۔ برائے مہربانی اس پریشانی کا کوئی حل بتائیں کہ میں نماز کیسے پڑھوں؟ کیا ایک وضو سے نماز اس وقت کی پڑھ سکتا ہوں؟ یا بار بار وضو کرنا پڑے گا؟
3465 مناظراگر
کوئی بندہ ناخون تیس یا بیس دن تک نہیں کاٹتا تو کیا اس کا وضو اور نماز ہو جاتی
ہے کیوں کہ ہمارے ایک مولوی صاحب کہتے ہیں کہ اگر ناخون زیادہ لمبے ہوں تو ناخون
کے نیچے والی جگہ پانی نہیں پہنچتا جس سے وضو نہیں ہوتا ہے، کیوں کہ جتنا حصہ وضو
میں دھونا فرض ہے اس کے اوپر ناخون آگئے اور نمازنہیں ہوگی۔ (۲)نماز کے اندر اگر سجدہ میں
جاتے ہوئے سجدہ میں یا پھر سجدہ سے اٹھتے ہوئے ایک پاؤں بھی اٹھ جائے تو فوراً
نماز ٹوٹ جاتی ہے؟ یہ مسئلہ کس حد تک صحیح ہے؟ (۳)موجودہ حالت کے پیش نظر
جہاد زیادہ ضروری ہے یا دعوت و تبلیغ؟ (۴)کیا گشت زیادہ ضروری ہے یا درس
قرآن؟ (۵)ایک
مولوی صاحب کہتے ہیں کہ تبلیغی بھائی اکثر ایسی احادیث بیان کرتے ہیں جو ہم علماء
نے آٹھ سال لگا کر بھی نہیں پڑھی نہ ہی سنی ہوتی ہے۔ یہ بات کس حد تک صحیح ہے؟ کیوں
کہ وہ کہتے ہیں کہ غیر عالم حدیث نہیں بیان کرسکتا۔ واضح کریں۔ (۶)کیا مخلوط پڑھائی جائز
ہے یا ناجائز؟ کیوں کہ ...
غسل كرنے كے بعد دوبارہ وہی كپڑے پہننا
4257 مناظرجب میں پیشاب سے فارغ ہوتا ہوں تو کچھ قطرے بعد میں ٹپکتے ہیں۔ میں اپنے وضواور نماز کے سلسلے میں کیا کروں؟
3508 مناظر