• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 158580

    عنوان: مشت زنی كی وجہ سے چند قطرے نكلنے كی صورت میں غسل كا حكم

    سوال: اگر کوئی بندہ مشت زنی کرے تھوڑی دیر لیکن منی نہ نکلے (اگر چہ چند قطرے نکل جائیں) تو کیا پھر بھی نماز ادا ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 158580

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 500-416/sd=5/1439

    مشت زنی کرنا بڑا گناہ ہے ، اس سے صحت بھی خراب ہوجاتی ہے ،اگر اس کی وجہ سے منی کے چند قطرے بھی نکل جائیں ، تو غسل فرض ہوجائے گا اور غسل کے بغیر نماز اداء نہیں ہوگی۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند