• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 163800

    عنوان: اگر مذی ڈریئر پر لگ جائے تو كیا نماز كے لیے اسے دھونا ضروری ہوگا؟

    سوال: (۱) بیوی سے باتیں کرنے کے دوران اگر مذی ڈریئر( drayer )پر لگ جائے تو اس شخص کو نماز پڑھنے کے لئے ڈریئر کو پوری طرح سے دھونا ہوگا یا پھر جتنی مذی لگی اتنی جگہ کو دھوکر وہی ڈریئر پر نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ (۲) اور کس طرح سے ڈریئر کو دھوئے؟

    جواب نمبر: 163800

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1186-905/sn=12/1439

    (۱) جتنی جگہ پر مذی لگی ہو صرف اتنی ہی کو دھولینا کافی ہے، پورے ڈرائیر کو دھونا ضروری نہیں ہے۔

    (۲) باتھ روم میں جاکر ڈرائیر اتارکر مذی لگی جگہ کو ٹونٹی کے نیچے رکھ کر یا کسی اور طریقے سے اس پر پانی بہاکر اتنا دھوئیں کہ نجاست زائل ہونے کا غالب گمان ہوجائے البتہ اس کا خیال رہے کہ کپڑوں پر چھینٹیں نہ پڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند