• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 68665

    عنوان: اگر کوئی شخص بیس رکعت تراویح پڑھنے پر قادر نہیں ہے تو کیا وہ آٹھ رکعت تراویح پڑھ سکتاہے؟

    سوال: میں ایک کمپنی میں بطور انجینئر کے کام کررہا ہوں۔ میں روزہ رکھتاہوں اور نماز پڑھتاہوں۔ چند سالوں سے میرے کمر میں درد رہتا ہے۔ میں بیس رکعات تراویح پڑھنے پر قدرت نہیں رکھتا ہوں اس لیے میں آٹھ رکعت تراویح پڑھ رہا ہوں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر کوئی شخص بیس رکعت تراویح پڑھنے پر قادر نہیں ہے تو کیا وہ آٹھ رکعت تراویح پڑھ سکتاہے؟ براہ کرم وضاحت فرماویں۔

    جواب نمبر: 68665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 879-860/Sd=10/1437 تراویح کی نماز بیس رکعات ہی ثابت ہے، اس لیے اگر آپ کمر میں درد کی وجہ سے کھڑے ہو کر بیس رکعات تراویح نہیں پڑھ سکتے ہیں، تو بیٹھ کر پڑھ لیں، اگر بیٹھ کر بھی مشکل ہے، تو جتنی رکعات آسانی سے پڑھ سکتے ہیں، پڑھ لیں؛ لیکن آٹھ رکعات تراویح یہ سمجھ کر پڑھنا کہ یہ بھی ثابت ہے، صحیح نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند