• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 46506

    عنوان: كیا میچ كھیلنے كے لیے روزہ نہ ركھنے كی اجازت ہے؟

    سوال: رمضان کے بارے میں آپ کی رہنمائی چاہتی ہوں۔ میرے شوہر بطورپیشہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ ان کے ساتھ صحت کا بھی مسئلہ ہے۔ کبھی کبھی ان کا بلڈ پریشر کم ہوجاتاہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ان کے لیے اجازت ہے کہ جس دن وہ میچ کھیلیں اس دن روزہ نہ رکھیں؟ دوسری بات یہ ہے کہ اگر ان کا بلڈ پریشر کم ہوجائے تو ان کے لیے روزنہ نہ رکھنا جائز ہے؟بیوی ہونے کے ناطے ان کے تئیں میری کیا ذمہ داری ہے؟کیا اس موقع پر میں ان کے لئے کھانا بناؤں یا مجھے گناہ ہوگااگر میں ان کو کھانا دیتی ہوں؟براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 46506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1034-813/H=9/1434 میچ کھیلنے کی وجہ سے رمضان المبارک کا روزہ چھوڑنا جائز نہیں بلکہ میچ ہی کو ترک کردینا واجب ہے، اگر کسی وقت بلڈپریشر کم ہونے کی وجہ سے روزہ کی قدرت نہ رہے تو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، بعد میں قضا واجب ہے، ایسی مجبوری میں روزہ نہ رکھ سکیں تو کھانا بناکر دیدینے کی گنجائش ہے اور سحری کے وقت ہی پکاکر رکھ دیا کریں اور وہ دن میں کھالیں تو یہ بھی جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند