عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 152488
جواب نمبر: 15248801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 931-787/D=10/1438
زکام کا ریشہ حلق میں گرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، اسی طرح اگر آنسو محض منھ میں چلاجائے تو اس سے روزے پر فرق نہیں پڑتا ہے۔
البتہ اگر آنسو تھوک کے ساتھ حلق میں اترجائے اور آنسو کا تھوک پر غلبہ ہو یا تھوک کے مساوی ہو تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اگر آنسو تھوک سے کم ہو اور آنسو کا مزہ حلق میں معلوم نہ ہو تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
ودخل یعني نزل من رأسہ ووصل أنفہ مخاط فاستنشقہ عمدًا وابتلعہ لا یفسد صومہ (الدر مع الطحطاوي: ۶۶۱)․․․ فإن غلب الدم أو تساویا فسد وإلا لا، إلا إذا جد طعمہ، واستحسنہ المصنف وہو ما علیہ الأکثر․ (الدر مع الرد: ۳/ ۳۶۸)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کسی کے ذمہ رمضان کے بہت سے روزوں کی قضا
ہو اور ایک ساتھ اتنے سارے روزے رکھنے کی طاقت نہ ہو اور آہستہ آہستہ روزے پورے
کرنے میں بہت سال لگ جائیں گے، تو کیا وہ کچھ روزوں کی قضا غریبوں کو کھانا کھلا
کر پورے کرسکتے ہیں؟ ایک روزہ کے لیے کتنا فدیہ دینا ہوگا؟
میں ایک نو مسلم ہوں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتاہوں اور اپنے گھر والوں سے نہیں بتاسکتاہوں کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ مجھے رمضان کے مہینہ میں کیا کرنا چاہیے؟ میں روزہ نہیں رکھ سکتا ہوں، کیوں کہ میں سویرے نہیں اٹھ سکتا ہوں اور پورا دن کھانے پینے سے نہیں رک سکتا ہوں۔ بدقسمتی سے مجھے کام دیکھنا ہوتا ہے اس لیے میں دن کا زیادہ تر حصہ گھر پر ہی رہتا ہوں۔ میں کیا کروں؟ کیا میں روزہ رکھنے کے بجائے بھوکوں کو کھانا کھلا دوں؟ اگر میں بھوکوں کو پیسہ دے دوں تو کیا مجھے پھر بھی اس رمضان کے روزوں کی قضا کرنی ہوگی؟ نیز آپ میرے لیے ایک اچھا ساپہلااسلامی نام تجویز کردیں؟
3617 مناظراجتماعی افطار کا نظم مسجد میں کرنا کیسا ہے؟
12813 مناظرمیں
یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ میری بیوی حاملہ ہے اور چھٹے مہینہ میں ہے۔ کیا اس کو
روزہ رکھنا ہوگا؟ (۲)میں
نے کچھ رقم اسلامی بینک میں سرمایہ کاری کی ہے۔ کیا کل جمع شدہ رقم پر زکوة ادا
کرنی ہوگی یا اس کے منافع پر جو کہ مجھ کو اسلامک بینک کاری کی بابت مجھ کو دیا
جارہا ہے؟
میرا سوال یہ ہے کہ ایک جوان لڑکا تراویح پڑھاتا ہے جس کے پیچھے محلہ کی عورتیں ہوتی ہیں کچھ محرم اورکچھ غیرمحرم۔ کیا اس طرح تراویح پڑھانا صحیح ہے؟ جواب مرحمت فرماویں۔
3520 مناظرنماز تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ واجب، سنت موٴکدہ، سنت غیر موٴکدہ یا پھر مستحب؟ مہربانی فرماکر حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔
22242 مناظر