• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47219

    عنوان: روزہ کی حالت میں بدنظری کرتے وقت انزال ہوجائے تو کیاحکم ہے عضو ء خاص کو ہاتھ لگائے یا بغیر لگائے دونوں صورتوں کا بتادیں۔ بدنظر ی کرتے وقت بغیر عضوء کو ہاتھ لگائے انزال ہوجائے تو کیا ہاتھ سے حمل والی وعید لازم آئے گی؟

    سوال: روزہ کی حالت میں بدنظری کرتے وقت انزال ہوجائے تو کیاحکم ہے عضو ء خاص کو ہاتھ لگائے یا بغیر لگائے دونوں صورتوں کا بتادیں۔ بدنظر ی کرتے وقت بغیر عضوء کو ہاتھ لگائے انزال ہوجائے تو کیا ہاتھ سے حمل والی وعید لازم آئے گی؟

    جواب نمبر: 47219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1250-846/L=11/1434-U بدنظری سے انزال ہونے کی صورت میں روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ اگر عضو کو ہاتھ لگانے کے بعد انزال ہوجائے تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔ بدنظری سے انزال ہونے پر مشت زنی والی وعید لازم نہ آئے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند