• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 68293

    عنوان: اعتکاف کے دوران امتحان کی تیاری اور کتابوں کا مطالعہ كرنا؟

    سوال: (۱) میں کالج کا طالب علم ہوں۔ رمضان کے بعد میرے امتحانات شروع ہوں گے۔ میں رمضان کے آخری دس دن اعتکاف میں گزارنا چاہتا ہوں۔ کیا میرے لیے اعتکاف کے دوران اپنے امتحان کے لیے مطالعہ کرنا جائز ہے؟ (۲) چند دنوں پہلے ہمارے محلہ میں عشاء کی نماز کے وقت زلزلہ آیا تھا، اس وقت میری ماں نماز پڑھ رہی تھیں اور وہ سجدہ میں جارہی تھیں کہ مجھ کو ایسا محسوس ہ ا کہ ہمارا مکان بہت زور سے ہل رہا ہے اس لیے میں نے اپنی ماں کو پکڑا اور ان کو کمرہ سے باہر لے آیا۔ کیا میں نے ان کو نماز سے باہر لاکر غلط کیا؟ اب میں کیا کروں؟ کیا اس کا کوئی کفارہ ہے؟ حضرت جی براہ کرم میرے امتحان نیز میرے گھر والوں کے لیے دعا فرماویں۔ آمین

    جواب نمبر: 68293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 911-911/M=9/1437 (۱) اعتکاف کے دوران امتحان کی تیاری اور کتابوں کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔ (۲) نقصان و ہلاکت سے بچنے اور بچانے کے لئے آپ نے ایسا کیا اس لئے غلط نہیں ہوا، آپ فکر نہ کریں اس پر کوئی مالی کفارہ نہیں، ہاں جو نماز ٹوٹ گئی اس کا اعادہ والدہ کو کر لینا چاہئے۔اللہ تعالی آپ کو دین و دنیا کے امتحانات میں کامیابی عطا کرے اور گھر والوں کو بھی دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب کرے (آمین)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند