• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 58278

    عنوان: تین روزے میرے اور تین روزے میری بیوی کے خراب ہوگئے ، اب میں بہت شرمند ہ ہوں۔ براہ کرم، اس بڑے گناہ کا کفارہ بتائیں۔

    سوال: تین روزے میرے اور تین روزے میری بیوی کے خراب ہوگئے ، اب میں بہت شرمند ہ ہوں۔ براہ کرم، اس بڑے گناہ کا کفارہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 58278

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 273-723/Sd=6/1436-U اگر رمضان کے مہینے میں آپ کے اور آپ کی بیوی کے تین روزے جان بوجھ کر صحبت کرنے یا کھانے پینے کی وجہ سے فاسد ہوئے ہیں تو آپ دونوں پر قضاء وکفارہ دونوں واجب ہے، یعنی قضاءً تین روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ مسلسل دو ماہ کے روزے رکھنا ضروری ہے، درمیان میں ایک دن کا بھی ناغہ نہ ہو، ورنہ از سر نو روزے رکھنے ہوں گے اور اگر ساٹھ روزوں کی طاقت نہ ہو تو ساتھ مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلانا ہوگا اوراگر بیماری کی ووجہ سے روزے خراب ہوئے ہیں یا مذکورہ دونوں وجہوں کے علاوہ کوئی اور وجہ بنی ہے یا روزوں سے مراد غیر رمضان کے روزے ہیں تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں۔ ومن جامع في أحد السبیلین عامدًا فعلیہ القضاء والکفارة ولو أکل أو شرب ما یتغذی بہ أو یداوي بہ فعلیہ القضاء والکفارة․ (الہندیة: ۱/۲۰۵-۲۰۶، ا لبحر الرائق: ۲/۲۷۶، تاتارخانیة: ۳/۳۸۹) والکفارة تحریر رقبة فإن عجز عنہ صام شہرین متتابعین لیس فغیہا یوم عید ولا أیام تشریق فإن لم یستطع الصوم أطعم ستین مسکینا والشرطُ أن یغذیہم ویعشیہم غداءً وعشاءً مشبعین․ (مجمع الأنہر: ۱/ ۲۳۹، رد المحتار: ۳/۳۹۰،زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند