• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 603391

    عنوان:

    رمضان میں جس كو سفر كرنا ہے وہ ركھے یا چھوڑدے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام 1۔اگر رمضان کے مہینے میں کسی آدمی کا دن کو سفر کا اردہ ہو تو وہ روزہ رکھ لے یا چھوڑ دے ؟ اگر اس نے روزہ رکھ لیا تو کیا وہ دورانِ سفر افطار کر سکتا ہے یانہیں؟ 2۔یہاں بعض لوگ کہتے ہیں کے سفر کے دوران توڑ سکتے ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ نہیں توڑسکتے ، ورنہ قضا اور کفارہ دونوں لازم ہیں۔

    جواب نمبر: 603391

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 778-563/H=07/1442

     اگر صبح صادق سے پہلے وہ مسافر نہیں ہے تو روزہ رکھ لے، روزہ چھوڑنا جائز نہیں، اور جب رکھ لیا تو توڑنا جائز نہیں، اور اگر سفر شرعی میں توڑ دیا تو اگرچہ کفارہ واجب نہیں بلکہ صرف قضاء واجب ہوگی۔ کذا فی رد المحتار وغیرہا تاہم توڑنے کی وجہ سے وہ گناہگار ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند