• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54674

    عنوان: کیا صبح صادق اور فجر کے وقت میں فرق ہے اور قران و حدیث کی روشنی میں سحریی ختم ہونے کا وقت کیا ہے تقویم میں جو وقت فجر کا دیا ہے اس سے پایچ چھ مینٹ پھلیے سحری ختم کا وقت دیا ھے قدیم تقویم میں الگ سے سحری کیے وقت کا کالم نہیں ھوتا تھا کیا یہ وقت احطیاط کا ھے اگر ایک شخص فجر کا وقت شروع ھونے تک کھا پی لیتا ہے تو اسکا روذ ہ ھوگا یا نہیں

    سوال: کیا صبح صادق اور فجر کے وقت میں فرق ہے اور قران و حدیث کی روشنی میں سحریی ختم ہونے کا وقت کیا ہے تقویم میں جو وقت فجر کا دیا ہے اس سے پایچ چھ مینٹ پھلیے سحری ختم کا وقت دیا ھے قدیم تقویم میں الگ سے سحری کیے وقت کا کالم نہیں ھوتا تھا کیا یہ وقت احطیاط کا ھے اگر ایک شخص فجر کا وقت شروع ھونے تک کھا پی لیتا ہے تو اسکا روذ ہ ھوگا یا نہیں

    جواب نمبر: 54674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1312-889/L=11/1435-U طلوعِ صبح صادق کا وقت ابتدائے وقت فجر اور انتہائے وقت سحر ہے، پانچ چھ منٹ پہلے احتیاطاً ختم سحر کا اعلان کردیا جاتا ہے اگر کوئی شخص طلوع صبح صادق سے پہلے پہلے کھاتا پیتا رہے تو روزہ درست ہوجائے گا، لیکن احتیاط پر عمل کرنا ہی بہتر ہے ورنہ فسادِ روزہ کا اندیشہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند