• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 41870

    عنوان: دن کا آغاز صبح صادق سے ہوتا ہے

    سوال: با حوالا? فتوی: 888-887/N=10/1433?، آپ کہتے ہیں کہ شریعت میں دن کا آغاز صبح صادق سے ہوتا ہے ، تو پھر ہم شبِ قدر کو کیوں 27 ویں رات کہتے ہیں۔ ہمیں تو شبِ قدر کو 26ویں دن کی رات کہنا چاہئے؟اور ھم اعتکاف میں 19 ویں دن کے غروب ہونے سے پہلے کیوں بیٹھ جاتے ہیں جبکہ اعتکاف 20ویں دن سے شروع ہونا ہے؟اور کئی اسلامی چینلوں میں تاریخ سورج کے غروب ہونے کے فوراً بعد بد ل دی جاتی ہے، ایسا کیوں؟درخواست ہے اس مسئلہ کی وضاحت فرما ئیں۔

    جواب نمبر: 41870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1214-1309/N=1/1434 دن اور رات شریعت میں دو الگ الگ چیزیں ہیں، اور دن دو ہیں: ایک شرعی اور دوسرا عرفی، شرعی دن کا آغاز صبح صادق سے اور عرفی دن کا آغاز طلوع آفتاب سے ہوتا ہے اور شریعت کے نزدیک رات پہلے آتی ہے اور دن بعد میں اسی لیے قمری تاریخ غروبِ آفتاب سے بدل جاتی ہے، اور روزہ صرف دن میں رکھا جاتا ہے اس لیے اگر کسی تاریخ مثلاً 27 رمضان کی رات آچکی ہے لیکن ابھی دن نہیں آیا ہے یعنی صبح صادق نہیں ہوئی ہے تو آنے والے دن کو کل ہی کہا جائے گا، آج نہیں کہا جائے گا، اس مختصر وضاحت کے بعد اگر کچھ اشکال رہ جائے تو سہ بارہ رابطہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند