• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 8220

    عنوان:

    حضرت صاحب اصلاح فرمادیجئے۔ (۱) کیا رمضان میں جمعة الوداع کا نیا سوٹ بنوانا سنت ہے یا بدعت؟ (۲)عید والے دن نیا سوٹ پہننا چاہیے یا صاف کپڑے پہننا سنت ہے؟ (۳) افطار کے وقت جودعا کرتے ہیں کیا دعا افطار سے پہلے کرنی چاہیے یاجب اذان ہوجائے کھجور کھانے کے بعد دعا کرنی چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8220

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1679=100/د

    (۱) نہیں، یہ غلط رسم رائج ہوگئی ہے اسے ترک کرنا چاہیے۔

    (۲) احسن ثیاب یعنی جو عمدہ سے عمدہ کپڑا آدمی کے پاس موجود ہو، اسے پہن لے، نیا کپڑا بنانا سنت نہیں ہے، جو عمدہ صاف اچھا کپڑا اس کے پاس ہو اسی کا پہننا مسنون ہے، نیا کپڑا بنانا ضروری یا مسنون نہیں، ایک دعا کھجور کھانے سے پہلے افطار سے قبل کی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: یا واسع الفضل اغفر لي۔ اس کے بعد دوسری دعا جیسے : ذہب الظمأ وابتلت العروق الخ یا اللہم لک صمت وعلی رزقک أفطرت یہ دعائیں افطار کے بعد کی ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند