• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 68889

    عنوان: کیا عورت تراویح کی نماز گھر میں جماعت کے ساتھ پڑھ سکتی ہے؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ کیا عورت تراویح کی نماز گھر میں جماعت کے ساتھ پڑھ سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 68889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 952-958/H=10/1437 گھر میں شوہر بیٹا، بھائی قرآن کریم تراویح میں سنائے اور گھر میں رہنے والی عورت یا دوچار گھر کی مستورات اس کے پیچھے تراویح پڑھ لیں تو درست ہے البتہ عورتیں مردوں کے پیچھے کھڑی ہوں نیز جو مرد گھر میں تراویح پڑھیں پڑھائیں وہ عشاء کے فرض مسجد میں پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند