عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 4805
میں ہر ہفتہ دو سے تین روزے رکھتا ہوں۔ کیا میں اپنی بیوی کو چھو سکتا ہوں یا بوسہ لے سکتا ہوں، اور جماع نہ کروں۔ یامکمل طور پر اجتناب کرنا ضروری ہے؟
میں ہر ہفتہ دو سے تین روزے رکھتا ہوں۔ کیا میں اپنی بیوی کو چھو سکتا ہوں یا بوسہ لے سکتا ہوں، اور جماع نہ کروں۔ یامکمل طور پر اجتناب کرنا ضروری ہے؟
جواب نمبر: 480501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 828=902/ د
اگر انزال یا جماع کا اندیشہ نہ ہو تو روزہ کی حالت میں بیوی کو چھونا یا بوسہ لینا شرعاً منع نہیں ہے بلکہ گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا کسی انسان کے پیٹھ پیچھے بیٹھ کر قرآن پڑھنے میں کوئی حرج ہے یا نہیں؟ (۲) کسی غیر مسلم سے کوئی تحفہ لینا جائز ہے یا نہیں؟ (۳) کعبہ اور قبلہ کے رخ پیر کرکے لیٹا جاسکتا ہے یا نہیں؟ (۴) تراویح جو آٹھ رکعت کی سنتے ہیں وہ صحیح ہے یا غلط؟ (۵) رمضان میں کوئی شخص گانا سنتا ہے تو اس کے روزہ پر کیا اثر ہوگا؟
5428 مناظرجلد
از جلد جواب دیں میں بہت پریشان ہوں۔ اگر کوئی مرد رمضان کے روزے کے دوران عورت سے
ملاقات کرلے جس کی وجہ سے روزہ ٹوٹ جائے اور زبردستی مرد کی جانب سے ہو تو میں نے
کتاب میں پڑھا ہے (بہشتی زیور) کہ مرد کفارہ ادا کرے عورت نہیں؟ مہربانی کرکے بتادیں
کہ کفارہ کیا ہوگا؟ اور اگر کھانے کھلانے کی صورت میں ہے تو کل رقم کتنی بنے گی؟
کیا افطاری کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مغرب کی اذان سن کر افطاری کی جائے؟ میں چائنا میں رہتا ہوں تو یہاں پر مسجد کی انتظامیہ کی طرف سے ایک ٹائم ملا ہوا ہے کہ ا س ٹائم پر روزہ بند کردیں اوراس ٹائم پر افطار کرلیں۔ اور افطار کے وقت موٴذن روزہ کھول کے پانچ منٹ بعد اذن دیتا ہے۔ تو کیا ہم بھی ٹائم والے حساب سے روزہ افطار کرسکتے ہیں؟ برقی ریزر جوبال کو جلد کے بالکل اوپر سے صاف کرتا ہے یعنی اس میں ٹریٹ بلیڈ وغیرہ نہیں ہوتا ہے ،تو کیا اس سے ہم اپنے نیچے کے اور بغل کے بال صاف کرسکتے ہیں؟
8928 مناظراگر کسی کو یہ یاد
نہ ہو کہ اس نے پچھلے سالوں میں ناپاکی کے روزے کتنے چھوڑے تھے (سات، آٹھ، نو وغیرہ)
تو وہ کس حساب سے روزوں کی قضا کرے؟
ہمیں تراویح کی کتنی رکعتیں ادا کرنی چاہئیں؟ (حدیث کا حوالہ عنایت فرماویں)۔
3265 مناظراگر
ہم سحر سے پہلے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کریں جب کہ اس کی بو سحر کے تقریباً ایک
گھنٹہ کے بعد ختم ہوتی ہے۔ کیا اس سے روزہ کی کیفیت پر اثر پڑتا ہے؟ کیا شوال کے
روزوں کے لیے ضروری ہے کہ چھ دن لگاتاروزہ رکھیں؟کیا پہلا روزہ دوسرے شوال سے
رکھنا ضروری ہے؟