• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25936

    عنوان: اعتکاف صرف اپنی مسجد میں ہوتا ہے یا دوسرے گاؤں کی مسجد میں بھی اعتکاف ہوسکتاہے؟ نیز عورت کے اعتکاف کے بارے میں بھی بتائیں۔براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔ 

    سوال: اعتکاف صرف اپنی مسجد میں ہوتا ہے یا دوسرے گاؤں کی مسجد میں بھی اعتکاف ہوسکتاہے؟ نیز عورت کے اعتکاف کے بارے میں بھی بتائیں۔براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 25936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2144=1521-10/1431

    (۱) دونوں میں ہوسکتا ہے۔
    (۲) وہ اپنے گھر کی کوٹھری یا حجرہ میں اعتکاف کرے گی اور وہ حجرہ اس کے حق میں بمنزلہ مسجد کے ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند