• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 604787

    عنوان:

    رمضان میں بھول سے جماع كربیٹھے تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    رات کو بیوی سے جھگڑا ہوا اور ہم کافی دیر بعد سو گئے ۔ میں آج سحری میں بھی نہیں اٹھا اور نہ فجر کی نماز ہوئی، لیکن آنکھ کھلی تو میں نے نیت کرلی کے روزہ رکھنا ہے ۔اچانک صبح 9 بجے مجھے واللہ کچھ ذہن میں ہی نہیں کے میں روزہ ہو اور مجھ سے (ہمبستری)جماع ہوگیا، روزہ تو ٹوٹ گیا یہ مجھے پتہ ہے لیکن میرے لیے کیا حکم ہے ؟ کیوں کے جان بوجھ کر ایسا ہر گز نہیں ہوا۔

    جواب نمبر: 604787

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 985-107T/B=10/1442

     اگر واقعی بے خیالی میں بیوی کے ساتھ روزہ کی حالت میں جماع ہوا ہے آپ کو رمضان یا اس کے روزہ کا دھیان نہ تھا تو یہ معاف ہے، روزہ آپ کا صحیح ہوگیا۔ آپ کے اوپر قضا اور کفارہ واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند