• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 40583

    عنوان: دس دن میں تراویح پڑھانا

    سوال: ایک امام رمضان میں اپنی مسجد والوں کو یہ کہے کہ میں کسی اور مسجد میں دس دن میں تراویح میں ختم قرآن کردوں گا اور پہر اس کے بعد آپ لوگوں کو ختم قرآن کرا دوں گا، اگر چہ آج کل حفاظ کی کمی نہیں ہی اس کے علاوہ یہ کہ کیادس اور پندرہ دن میں قران ختم کرانے کی کوئی شرعی حیثیت ہے، یا پورا رمضان ہی تراویح میں قرآن پڑہنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 40583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1638-1265/B=9/1433 اگر قرآن صاف صاف پڑھا جائے اور دس دن میں قرآن ختم کرنے سے مقتدیوں پر بار محسوس نہ ہو تو ہردس دن میں ایک قرآن ختم کرسکتے ہیں، اس کی اجازت ہے۔ تراویح تو پورے رمضان میں ہرروز پڑھنی ہے اور جب تراویح پڑھی جائے گی تو اس میں قرآن بھی پڑھنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند