عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 16880
اگر
کوئی روزہ کی حالت میں خون کا عطیہ دے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ اور اگر خون دینے
سے پہلے خود روزہ توڑ دیا تو کیا حکم ہے قضا اور کفارہ دونوں یا ایک؟ رہنمائی
فرمادیں۔
اگر
کوئی روزہ کی حالت میں خون کا عطیہ دے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ اور اگر خون دینے
سے پہلے خود روزہ توڑ دیا تو کیا حکم ہے قضا اور کفارہ دونوں یا ایک؟ رہنمائی
فرمادیں۔
جواب نمبر: 1688001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):1765=1595-11/1430
بوقت ضرورت روزہ کی حالت میں خون کا عطیہ دے سکتا ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ اگر خون دینے سے پہلے روزہ قصداً توڑدیا تو اس کے کفارہ میں اسے 60 روزے لگاتار رکھنا واجب ہوجائیں گے۔ اورایک روزہ کی قضا بھی کرنی ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا نفلی روزے (جیسے کہ محرم، شعبان، شوال، ذی الحجہ) کے اس طرح رکھے جاسکتے ہیں کہ ساتھ فرض (چھوٹے ہوئے) روزوں کی نیت بھی کر لی جائے۔ کیا دونوں کا ثواب ملے گا؟
9792 مناظرمیں بواسیر کا مریض ہوں، روزے کی حالت میں پاخانے کی جگہ میں اندر کی طرف دوائی لگانے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اسی طرح گرم پانی کے ٹیوب میں بیٹھ کر پاخانے کی جگہ کو سینکنے کا کیا حکم ہے؟
کیا رمضان کے مہینے میں روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لے سکتے ہیں اور اس کے ساتھ لپٹ کر سوسکتے ہیں؟ رمضان کے مہینہ میں بیوی کے ساتھ اس طرح کا کام کرنے کی کتنی اجازت ہے؟
5005 مناظرمیں چائنا میں رہتا ہوں یہاں پر رمضان کا
مہینہ سعودی میں رمضان کے ساتھ شروع ہوتاہے۔ جب کہ پاکستان میں اس سے ایک یا دو دن
کا فرق ہوتاہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ ان ممالک میں اتنا فاصلہ تو ہے نہیں کہ چاند
اتنے فرق سے نظر آئے۔ خیر سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں شب قدر کااندازہ کیسے کریں
گے؟کیوں کہ ایسا نہ ہو کہ کچھ لوگ جس رات کو شب قدر سمجھیں وہ شب قدر نہ ہو بل کہ
کوئی جفت رات ہو۔ آپ بتائیں کہ کیا کیا جائے، کیوں کہ شب قدر صرف کسی ایک جگہ مکمل
ٹھیک ہو گی، تو ایسی صورت میں عام لوگ کیا کریں؟
میری امی اعتکاف کے دوران گھر والوں سے بات نہیں کرتی ہیں۔ اس بار ے میں آپ کیا فرمائیں گے؟
5013 مناظرکیا رمضان میں تبلیغی جماعت میں جانا صحیح ہے کیوں کہ اس سے تراویح مکمل نہیں ہوتی ہے ہم نے یہ ایک عالم سے سنا ہے؟ (۲)عورتوں کا جماعت میں جانا کیسا ہے؟ (۳)کیا عورت مردکی اقتدا میں تراویح پڑھ سکتی ہے؟ (۴)ہمارے یہاں تو امام او رعورتوں کے درمیان بہت دوری ہوتی ہے بیچ میں میدان ہے جو بیس فٹ ہوگا اور ایک چھوٹا راستہ بھی ہے جس میں کار آسانی کے ساتھ جاسکتی ہے اس راستہ سے آدمی بھی گزرتے ہیں یہ مسجد کے سیدھی طرف ہے اور اس کے بعد ایک گھر میں عورتیں تراویح پڑھتی ہیں اور رمضان میں عشا اور وتر کی نماز بھی اسی امام کی اقتداء میں پڑھتی ہیں۔ (۵)کیا عورت امام کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتی ہے؟
6064 مناظراگر
ہم سحر سے پہلے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کریں جب کہ اس کی بو سحر کے تقریباً ایک
گھنٹہ کے بعد ختم ہوتی ہے۔ کیا اس سے روزہ کی کیفیت پر اثر پڑتا ہے؟ کیا شوال کے
روزوں کے لیے ضروری ہے کہ چھ دن لگاتاروزہ رکھیں؟کیا پہلا روزہ دوسرے شوال سے
رکھنا ضروری ہے؟