عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 604667
بیوی كے ساتھ اوپر سے سیكس كرنے پر انزال ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟
اعلیٰ حضرت برائے مہربانی بتا دیں کہ روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ اوپر اوپر سے سیکس کر کے انزال ہونے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے اگر یاں تو کفارہ کیا ادا کرنا ہوگا؟
جواب نمبر: 60466727-May-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 975-631/B=10/1442
جی ہاں، اس صورت میں روزہ ٹوٹ جائے گا۔ بعد میں اس روزہ کی قضا کرنا ضروری ہے، کفارہ واجب نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
گزشتہ رمضان کے بعد میری ماں نے اردو ترجمہ کے ساتھ قرآن شریف کی تلاوت کرنا شروع کیا۔ اس نے سترہ سپارے اردو ترجمہ کے ساتھ پورے کئے ہیں۔ اب رمضان تقریباً شروع ہونے والا ہے۔ وہ ہمیشہ کم ازکم ایک مرتبہ ہررمضان میں قرآن شریف ختم کرتی ہیں۔ کیا ان کو اس رمضان کے لیے قرآن شریف شروع سے شروع کرنا چاہیے تاکہ وہ اس کو رمضان کے اندرہی مکمل کرلیں یا ان کو وہاں سے پڑھنا چاہیے جہاں تک انھوں نے گزشتہ گیارہ مہینوں کے دوران اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھا ہے؟ رہنمائی فرماویں۔
2426 مناظراگر بیماری کی وجہ سے رمضان کے دو روزے چھوٹ گئے ہوں تو اس کا کیا حل ہے؟
5519 مناظرکیا مسلمان کو کسی کافر کے پیسے سے اور اس کے مدعو کرنے پر رمضان کا افطار کرنا جائز ہے؟
3414 مناظراگر
کالونی میں جامع مسجد موجود ہے تو کیا کوئی شخص اپنا سنت اعتکاف رمضان کے دوران
کسی چھوٹی مسجد میں جہاں پر جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جاتی ہیکرسکتا ہے؟
علما ء اس بارے میں کیا فرماتے ہیں: (۱) میرے والد اوروالدہ کی عمر اسی سال ہے نیز وہ لوگ بہت زیادہ کمزور ہیں اورگزشتہ دو سال سے رمضان کے روزے رکھنے سے معذور ہیں۔ تو کیا اس صورت میں میں ان کی جانب سے فدیہ ادا کرسکتا ہوں؟ فدیہ کی کتنی رقم دینی ہوگی؟
2528 مناظر(۱)شب برات کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ (۲)اگر کوئی آدمی اعتکاف( رمضان کے آخری عشرہ ) میں ہو تو کیا وہ جنازہ کی نماز پڑھ سکتاہے؟ (۳)کریڈٹ کارڈ کا استعمال صحیح ہے یا نہیں؟
4204 مناظرچھوٹی تراویح میں اکثر امام صاحب (جو کہ سند یافتہ عالم نہیں ہیں) قومہ اورجلسہ کی رعایت نہیں کرتے ہیں جب کہ یہ دونوں واجب ہیں۔ (۲) ان کے پڑھنے کی رفتار اتنی تیز ہے کہ اس کو سمجھنا بہت مشکل ہے۔ (۳) مقتدی لوگ تشہد میں التحیات ، درود شریف اور دعا نہیں پوری کرسکتے ہیں او رامام صاحب بہت جلد نماز پوری کردیتے ہیں۔ کیا مقتدی لوگ التحیات، درود شریف اوردعا پڑھنے کے پابند ہیں یا ان کو امام صاحب کے ساتھ نماز ختم کردینی چاہیے؟
3148 مناظر