• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 17874

    عنوان:

    رمضان کے روزہ کے بعد قرآن اور حدیث میں آگے کتنے دن کے روزہ کا ذکر موجود ہے؟ برائے کرم حدیث عنایت فرماویں۔

    سوال:

    رمضان کے روزہ کے بعد قرآن اور حدیث میں آگے کتنے دن کے روزہ کا ذکر موجود ہے؟ برائے کرم حدیث عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 17874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2210=1741-12/1430

     

    قرآن پاک میں تو بس رمضان کے فرض روزوں کا ذکرہے، یا بطور کفارہ قسم ظہار وغیرہ کے روزوں کا ذکرہے، البتہ حدیث میں شوال کے چھ روزوں: نویں ذی الحجہ، پندرہویں شعبان، یوم عاشورا، ایام بیض وغیرہ، نفلی روزوں کا ذکر آیا ہے۔

    ۱- صام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عاشوراء وأمر بصیامہ الحدیث (مشکاة:۱۷۸)

    ۲- صیام یوم عرفة أحتسب علی اللہ أن یکفر السنة التي قبلہ والسنة التي بعدہ الحدیث (مشکاة:۱۷۹)

    ۳- کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یصوم من کل شھر ثلاثة أیام الحدیث (مشکاة: ۱۷۹)

    ۴- قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا أبا ذر إذا صمت من الشہر ثلاثة أیام فصم ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة الحدیث (مشکاة: ۱۸۰)

    ۵- عن علي عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم إذا کان لیلة النصف من شعبان فقوموا لیلھا وصوموا نھارھا إلی آخر الحدیث رواہ ابن ماجہ والبیہقي ص:۹۹۔

    ۶- من صام رمضان ثم اتبعہ بست من شوال کان کصوم الدہر (ابن ماجہ: ج۱، ص۱۲۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند