• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 66832

    عنوان: کیا رمضان میں افطار کی دعوت دینا صحیح ہے؟

    سوال: کیا رمضان میں افطار کی دعوت دینا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 66832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1101-1050/L=9/1437

     

    اگر افطار کی دعوت ریا و تفاخر اور رسم کے طور پر نہ ہو نیز اس میں مشغولی مغرب کی جماعت کے ترک کا باعث نہ ہو تو فی نفسہ افطار کرانا جائز اور کارِ ثواب ہے بالخصوص اگر ایسی دعوت میں غرباء وغیرہ کو بھی شامل کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند