• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 7735

    عنوان:

    ہمارے محلہ کی مسجد میں کچھ نمازی جن کو کچھ جسمانی تکلیف ہے جیسے گھٹنے کے جوڑوں میں درد وغیرہ ،وہ ہتھے والی کرسی میں بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں۔ آہستہ آہستہ اس طرح کے کیس بڑھ رہے ہیں۔ امام صاحب کو جب زیادہ وقت کے لیے مسجد میں انتظار کرنا ہوتا ہے تو وہ بھی کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں۔ کیا اس طرح کی حالتوں میں مسجد میں کرسی کا استعمال کرنا جائز ہے؟ کیا اس طرح کے نمازیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ مسجد میں کرسی پر نماز ادا کریں؟ کیا وہ گھر میں نماز نہیں پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 992=992/ م

    اگر کوئی شخص کمر وغیرہ میں درد کی وجہ سے رکوع سجدہ کرنے پر قادر نہ ہو تو اس مجبوری میں وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے۔ مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کا ثواب ۲۷ گنا زیادہ ہے۔ اس لیے اگر وہ مسجد تک آسکتا ہو، تو گھر میں نماز پڑھنے کے بجائے مسجد میں آکر صف کے ایک کنارے کرسی پر نماز ادا کرلے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند