• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2059

    عنوان:

    فجر اور ظہر کی سنت گھر میں پڑھنا افضل ہے یا مسجد میں؟

    سوال:

    فجر اور ظہر کی سنت گھر میں پڑھنا افضل ہے یا مسجد میں؟

    جواب نمبر: 2059

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1877/ ھ= 1442/ ھ

     

    گھر میں پڑھنا افضل ہے بشرطیکہ راستہ میں مشغولیت کا اندیشہ نہ ہو البتہ اگر گھر میں کوئی امر خشوع میں مخل ہو تو مسجد میں پڑھنا افضل ہے: ہکذا فی الفتاوی (رد المحتار: ج۱ ص۴۵۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند