• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 22776

    عنوان: مجھے نماز کے دوران قرأت، ثنا، تعوذ، تسمیہ، التحیات میں غلطیاں جاتی ، حالانکہ میں قرآن الحمدللہ اچھا پڑھتی ہوں، غلطیوں کی وجہ سے کبھی ایک آیت یا ایک آیت کا کچھ حصہ دوہرا لیتی تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا؟ بغیر سجدہ سہو کے نماز نہیں ہوگی ، کیا؟ میرے اور تمام گھر والوں کے لیے دعا کیجئے؟

    سوال: مجھے نماز کے دوران قرأت، ثنا، تعوذ، تسمیہ، التحیات میں غلطیاں جاتی ، حالانکہ میں قرآن الحمدللہ اچھا پڑھتی ہوں، غلطیوں کی وجہ سے کبھی ایک آیت یا ایک آیت کا کچھ حصہ دوہرا لیتی تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا؟ بغیر سجدہ سہو کے نماز نہیں ہوگی ، کیا؟ میرے اور تمام گھر والوں کے لیے دعا کیجئے؟

    جواب نمبر: 22776

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):919=724-6/1431

    محض دہرالینے کی وجہ سے سجدہ سہو واجب نہ ہوگا، نماز درست ہوجائے گی، البتہ پڑھتے وقت دھیان لگاکر پڑھیں تاکہ بار بار دہرانے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ اللہ تعالیٰ سب کو عافیت دارین نصیب فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند