• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 68868

    عنوان: نفل نمازیں فرض کے ثواب کی تکمیل کا ذریعہ بنتی ہیں

    سوال: کیا فرض نماز میں جو نفل رکعتیں ہوتی ہیں وہ چھوڑنا جائز ہے؟ جیسے ظہر کی بارہ رکعت ہوتی ہے، لیکن ہم دس پڑھیں اور نفل چھوڑ دیں تو کیا نماز ہوجائے گی میں اکثر نفل رکعت چھوڑ دیتا ہوں۔

    جواب نمبر: 68868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 827-827/B=11/1437 نفل تو زائد اور مستحب نماز ہوتی ہے اس کا پڑھنا ضروری نہیں ہے، اس کا حکم یہ ہے کہ پڑھ لیا جائے تو باعث اجر و ثواب ہے، اور ہماری فرض نمازوں میں جو کمی اجرو ثواب کی رہ جاتی ہے یہ نفل ہمارے فرض کے ثواب کی تکمیل کا ذریعہ بنتی ہے اس لیے روزآنہ کچھ نہ کچھ نوافل پڑھتے رہنا چاہئے اور اُن کا شوق رکھنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند