• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606780

    عنوان:

    تعویذ گنڈہ کرنے والے کی امامت

    سوال:

    اگر کوئی امام پنجوقتہ فرائض سرانجام دیتا ہو اور منبرومحراب سے قاللله و قال الرسول کی صدا ء بازگشت لگاتا ہو اور شرک و بدعت کی قباحت بیان کرتا ہو اور ساتھ ہی اپنے گھر میں تعویذ و گنڈہ پیسہ کے عوض بعد نماز عصر تا قبل اذان مغرب بلاامتیاز محرم و غیر محرم اور مرد و عورت کے علی الا علان کرتا ہو تو ایسے شخص کو امامت پر فائز کرنا نا کیسا ہے اور آیا کہ اس امام کے پیچھے نماز درست ہوگی یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 606780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 312-218/H=03/1443

     اگر کوئی شخص تعویذ و گنڈہ کرنے میں کسی خلافِ شرع کام کا ارتکاب نہیں کرتا تو محرم غیر محرم مرد و عورت کو تعویذ گنڈہ دینے کی اجازت ہے اس کی وجہ سے امامت میں کراہت بھی نہیں آتی ،نماز اس کے پیچھے بلاکراہت درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند