• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 235

    عنوان:

    ہر نماز کے بعد اجتماعی دعا کے سلسلے میں کیا حکم ہے؟

    سوال:

    ہر نماز کے بعد اجتماعی دعا کے سلسلے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 368/ب=356/ب)

     

    صحیح احادیث میں آیا ہے کہ پچھلی رات میں یعنی تہجد کے وقت اورہرفرض نماز کے بعد جو دعا کی جاتی ہے وہ بہت جلد قبول ہوتی ہے۔ اگر سارے مقتدی اس فضیلت کو حاصل کرنے کے لیے نماز کے بعد دعاکریں تو یہ آٹومیٹک اجتماعی بن جاتی ہے، نہ ہم اس اجتماعی دعا کا قصد کرتے ہیں نہ اسے فرض و واجب یا سنت گردانتے ہیں نہ اجتماعی دعا کا کوئی عقیدہ رکھتے ہیں۔ ان حالات میں کیا حرج ہے، ہاں اس کا اہتمام و التزام نہ ہونا چاہیے، اسے کبھی کبھی ترک بھی کردینا چاہیے تاکہ دوسرے لوگ اسے لازم و ضروری نہ سمجھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند