• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 68109

    عنوان: کیا ہم مختلف زبان (جیسے ہماری مادری زبان دہندی ) میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم مختلف زبان (جیسے ہماری مادری زبان دہندی ) میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟اور کیا فرض نماز کے سجدے میں کوئی دعا پڑھنے کی اجازت ہے؟یا صرف ہمیں تسبیحات پڑھنی چاہئے ؟شکریہ

    جواب نمبر: 68109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1142-1125/H=11/1437

    (۱) ہندی (یا دوسری کسی زبان میں علاوہ عربی کے) میں نماز پڑھنا درست نہیں اگر پڑھ لی تو نماز نہ ہوگی۔
    (۲) فرض نماز کے سجدہ میں امام صرف تسبیح (سبحان ربی الاعلیٰ ) پر اکتفا کرے، البتہ منفرد اور اسی طرح نوافل پڑھنے والا دعاء ماثورہ میں سے کوئی پڑھے اور سبحان ربی الاعلیٰ کے بعد پڑھے تو کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند