• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 8956

    عنوان:

    نماز جبراً پڑھانا جائز ہے؟ سنا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں ایسا ہوتا تھا؟

    سوال:

    نماز جبراً پڑھانا جائز ہے؟ سنا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں ایسا ہوتا تھا؟

    جواب نمبر: 8956

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1152=1152/ م

     

    اسلامی حکومت میں خلیفة المسلمین اور حکام حضرات کو اس کا اختیا رہے کہ وہ نماز نہ پڑھنے والوں پر جبر کریں، اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں ایسا ہوتا تھا تو اس کو غلط نہیں کہا جاسکتا، اسی طرح ذمہ دار اور نگراں حضرات بھی اپنے اپنے ماتحتوں کو اپنی استطاعت اور اپنے اثر و رسوخ کی حد تک نماز پڑھنے کی صورت میں زور ڈال سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند