• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608433

    عنوان:

    امام کی غیرحاضری میں مسجد کی دیکھ ریکھ کرنے والے کا امامت کرنا؟

    سوال:

    سوال : ہماری مسجد انتظامیہ نے ایک آدمی کو مسجد کا کیئر ٹیکر (دیکھ رکھ کرنے والا) منتخب کیا۔ اس کا کام ہے مسجد کی صفائی کرنا وضو خانے صاف کرنا اور حمام جلانا ۔ یہی آدمی موذن بھی ہے ۔ ہمارا اصلی امام اکثر غیر حاضر رہتا ہے ۔ امام کی غیرحاضری میں یہی آدمی امامت کرتا ہے ۔ قران اچھا پڑھتا ہے ۔ کیا اس کا موذن ہونا اور نماز پڑھانا صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 608433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 559-424/M=05/1443

     مذکورہ شخص جو اصلاً مسجد کی دیکھ ریکھ، صفائی ستھرائی وغیرہ کے لیے مقرر کیا گیا ہے اور موٴذن بھی ہے اور امام کے غائبانے میں نماز بھی پڑھاتا ہے تو اگر وہ باشرع ہے، صحیح العقیدہ ہے اور قرآن صحیح پڑھتا ہے تو ا س کا موٴذن ہونا اور نماز پڑھانا درست ہے لیکن اصل امام کا اکثر غیر خاضر رہنا یہ نامناسب بات ہے، انتظامیہ کوچاہئے کہ اُن کو اس امر پر تنبیہ کردیں تاکہ وہ پابندی کریں اور نمازیوں کو شکایت کا موقع نہ ملے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند