• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608140

    عنوان:

    بیدر میں میزان کیلنڈر اور ڈیجیٹل گھڑی میں کس کے اوقات الصلوة کا اعتبار کیا جائے؟

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ فجرکا وقت آخری وقت کونسا ہے ؟ ہماری مسجد میں کیلنڈر ہے ' میزان' جس میں فجر کا آخری وقت 6 : 28 ، اے ایم اور مسجد میں ہی ڈیجیٹل گھڑی ہے جس میں آخری وقت 6 : 34ام تو میرا سوال ہے کہ فجر کی نماز کب تک پڑھنی ہے ؟

    جواب نمبر: 608140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:263-189/H-Mulhaqa=5/1443

     میزان کیلنڈر اور ڈیجیٹل گھڑی دونوں کا علاقے کی کسی ایسی قدیم ومعتبر جنتری سے موازنہ کیا جائے، جس میں صبح صادق کے اوقات کی تخریج ۱۸/ ڈگری صبح صادق کے حساب پر کی گئی ہو، پھر دونوں میں جو قدیم جنتری کے موافق ہو، اُس کا اعتبار کیا جائے ، یعنی: اس کے مطابق ختم فجر (طلوع آفتاب) کا جو وقت ہو، اُس سے ایک، دو منٹ پہلے فجر کی نماز مکمل کرلی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند