عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 603612
خارج مسجد میں خطبہ جمعہ کا حکم
ہماری مسجد میں خطبہ جمعہ بذریعہ لاؤڈ اسپیکر دیاجاتاہے اور اس کی آواز مسجد سے باہر تک جاتی ہے ، اور جیساکہ کتب فقہ میں ہے کہ خطبہ سننا واجب ہے ، خطبہ کے بات کرنا۔ وغیرہ ممنوع ہے تو کیا یہ حکم مسجد سے باہر والوں کے لئے بھی ہوگا یا صرف ان حضرات کے لئے جو مسجد میں موجود ہیں۔رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 603612
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 582-518/M=08/1442
جو لوگ بھی نماز جمعہ کے لئے حاضر ہوئے ہیں چاہے وہ مسجد کے اندر ہوں یا مسجد سے باہر، ان سب پر خطبہ جمعہ کا سننا واجب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند