• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607869

    عنوان:

    کیا مسبوق کے لیے سورہٴ فاتحہ کے ساتھ سورہ ملانا بھی ضروری ہے

    سوال:

    سوال : جس شخص کی نماز میں ایک رکعت یا دو رکعت چھوٹ جائے تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد کیا وہ وہ کھڑے ہو کر صرف سورہ فاتحہ پڑھے گا یا اس کے ساتھ کوئی دوسری سورت کو بھی ملائے گا ؟برائے کرم مکمل رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 504-409/B=05/1443

     چار رکعت والی نماز میں کسی نے دوسری یا تیسری رکعت میں امام کے ساتھ شرکت کی تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب اٹھے گا تو پہلے ثناء پڑھے گا پھر اعوذ باللہ، بسم اللہ پڑھ کر سورہٴ فاتحہ اور کوئی سورہ بھی پڑھے گا۔ پہلی یا دوسری رکعت کے چھوٹ جانے پر صرف سورہٴ فاتحہ پڑھنے پر اکتفاء نہیں کرنا ہے؛ بلکہ کوئی اور سورت بھی ملانا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند