• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160234

    عنوان: پینٹ كو نیچے سے موڑ کرکے نماز پڑھنا

    سوال: حضرت، میرا پینٹ ٹخنوں سے نیچے ہوتا ہے، جب میں نماز پڑھتا ہوں تو پینٹ کو نیچے سے اوپر کی طرف موڑ لیتا ہوں۔ کوئی کہتا ہے کہ اندر کی طرف موڑنا چاہئے، صحیح کیا ہے؟

    جواب نمبر: 160234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:885-705/sd=7/1439

    دونوں طرح موڑ سکتے ہیں؛ البتہ اندر موڑنے میں لباس کی ہیئت باہر موڑنے کے مقابلے میں کم خراب ہوتی ہے ۔ واضح رہے کہ ٹخنوں سے نیچے پینٹ پہننا مطلق ناجائز ہے ، نماز میں بھی اور نماز کے باہر بھی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند