• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607394

    عنوان:

    کسی رکن یا واجب میں تین تسبیح کے بقدر خاموشی موجب سجدہ سہو ہے

    سوال:

    آپ سے گذارش ہے کہ اس مسئلے میں میری رہنمائی فرمایئے کہ اگر کوئی نمازی پہلے رکعت پوری کر کے قیام کے حالت میں جائے اور سورہ فاتحہ شروع کرنے سے پہلے تین مرتبہ سبحان اللہ کی مقدار خاموش رہے تو کیا اُا س کو سجدہ سہو کرنا ہوگا۔ نیز یہ بھی بتا ئیں کہ نماز میں وہ کونسے مقامات ہیں جس میں تین مرتبہ سبحان االلہ کے بقدر خاموش رہنے سے سجدہ سہو لازم آتا ہے ؟

    جواب نمبر: 607394

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:103-85/D-Mulhaqa=4/1443

     نماز کے دوران اتنی دیر خاموش رہنا جس سے کسی رکن یا واجب میں تین تسبیح کے بقدر تاخیر ہو جائے موجب سجدہ سہو ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں اگر پہلی رکعت پوری کرکے سورہ فاتحہ شروع کرنے سے پہلے تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کے بقدر کوئی شخص خاموش رہا، تو سجدہ سہو واجب ہوجائے گا۔

    قال ابن عابدین: الحاصل أنہ اختلف فی التفکر الموجب للسہو، فقیل ما لزم منہ تأخیر الواجب أو الرکن عن محلہ بأن قطع الاشتغال بالرکن أو الواجب قدر أداء رکن وہو الأصح۔ ( رد المحتار: ۹۴/۲، دار الفکر، بیروت )

    (۲) جزء نمبر ۱ میں ضابطہ لکھدیا گیا ہے ، اس سے دیگر صورتوں کو بھی حکم معلوم ہوسکتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند