عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 609888
اگر درمیان میں کوئی آیت چھوٹ جائے تو نماز ہوگی یا نہیں ؟
سوال : سورہ کافرون کی ولا انا عابدماعبد تم کے بعد(ایک آیت چھوڑ کر) لکم دینکم ولی دین پڑھنے پر نماز ہو جائے گی؟
جواب نمبر: 609888
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 872-730/B=07/1443
وَلاَ أنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُمْ کے بعد ایک آیت چھوٹ جانے سے معنی میں کوئی فساد پیدا نہیں ہوتا ہے اس لیے نماز ہوجائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند