• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 47941

    عنوان: ظہر کے وقت فجر کی نماز قضا کرنے کے لیے” آج فجر کی فرض قضا کرتاہوں“ کی جگہ” میرے ذمہ جتنی فجر کی فرض قضا ہے اس میں سے آخری فجر کی فرض قضا کرتاہوں“، یہ نیت کی تو کیا یہ نیت درست ہے؟

    سوال: میں نے فجر کی نماز اس وقت ختم کی جب کہ سورج طلوع ہونے کا وقت تقویم کے حساب سے تھا، اب ظہر کے وقت فجر کی نماز قضا کرنے کے لیے” آج فجر کی فرض قضا کرتاہوں“ کی جگہ” میرے ذمہ جتنی فجر کی فرض قضا ہے اس میں سے آخری فجر کی فرض قضا کرتاہوں“، یہ نیت کی تو کیا یہ نیت درست ہے؟

    جواب نمبر: 47941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1496-1112/H=11/1434-U ”میرے ذمہ جتنی فجر کی فرض قضاء ہے اس میں سے آخری فجر کی فرض قضا کرتا ہوں“ ان الفاظ سے مراد اور نیت یہی تھی کہ ”آج فجر کی فرض قضا (کو ادا) کرتا ہوں“ پس نماز آپ کی لوٹائی ہوئی درست ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند