• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606250

    عنوان: بیت الخلاء کے چیمبر کے اوپر نماز ادا کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: بیت الخلاء کے چیمبر کے اوپر نماز ادا کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 606250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:148-113/N=2/1443

     بیت الخلا کا چیمبر(Chamber) اگر پختہ وسیمینٹڈ ہو اور وہاں بیت الخلاء کی کوئی بدبو وغیرہ نہ آتی ہو تو اُس پر نماز ادا کرنا جائز ہے، اور اگر کوئی دوسری جگہ میسر ہو تو وہاں نماز ادا کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند