• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605026

    عنوان:

    گراؤنڈ فلور میں قبریں ہو تو فرسٹ فلور میں نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میرے گھر کے سامنے ایک مسجد ہے، ابھی حال ہی میں مسجد بنائی گئی ہے کچھ توسیع کے ساتھ، اب مسجد کے نیچے دو قبریں ہیں، وہ قبریں مسجد کے نیچے گراؤنڈ فلور میں ایک کونے میں ہیں اور ان کو ایک بڑی دیوار سے گھیر دیا گیاہے اوروہاں وضو خانہ بنایا گیاہے، امام مسجد کے فرسٹ فلور میں نماز پڑھاتے ہیں، کیا اس مسجد میں نماز حلال ہوگی؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی مسجد میں نماز پڑھنے سے منع کیا ہے جو قبر کے اوپر بنی ہوئی ہو۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 605026

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1254-894/H=11/1442

     صورت مسئولہ میں مذکور فی المسجد میں نماز اداء کرنا بلاکراہت درست ہے گراوٴنڈ فلور کے ایک کونے میں دو قبروں (جن کو دیوار سے گھیر دیا گیا ہے) کی وجہ سے نماز مکروہ نہ ہوگی۔ جو لوگ کوئی حدیث پیش کرتے ہیں ان سے کہیں وہ حدیث شریف مع حوالہ لکھ دیں، اس کے بعد ان شاء اللہ تفصیل سے جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند