• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604921

    عنوان:

    فرض نماز کی جماعت کے لئے کتنے افراد کا ہونا ضروری ہے ؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ فرض نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کے لئے کتنے لوگوں کا ہونا ضروری ہے نیز باپ اپنے نابالغ بچوں کے ساتھ جماعت کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 604921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1093-235/H=12/1442

     (۱) اگر دو آدمی (ایک امام اور ایک مقتدی) ہوں تب بھی جماعت سے نماز درست ہوجائے گی، ایک مقتدی ہو تو امام سے ایک آدھ بالشت پیچھے امام کے داہنی طرف کھڑا ہو، اگر ایک سے زائد مقتدی ہوں تو امام کے پیچھے صف بنالیں۔

    (۲) نابالغ بیٹوں کو اپنے پیچھے صف بناکر کھڑا کرلے نماز سب کی صحیح ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند